شیخ نورالمبیینؒ کا مزار وکٹوریہ روڈ کی ایک پہاڑی کی ڈھلان پر واقع ہے ۔ یہ مقبرہ ، ایک سا دہ سی عمارت پر مشتمل ہےاس کے قریب ایک ندی بھی بہہ رہی ہے۔ ندی کی دوسری طرف کچھ مزید قبریں ہیں۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ شیخ نورالمبیین کی اہلیہ کو یہاں دفن کیا گیا ہے جبکہ دوسروں کا خیال ہے کہ یہ ان کے پیروکاروں میں سے ایک ہے۔ شیخ نورالمبیین کو بظاہر 1716 میں کیپ پر جلاوطن کردیا گیا تھا اور انہیں روبین جزیرے میں قید کردیا گیا تھا۔ جبکہ بعض افراد کے مطابق وہ نامعلوم ذرائع سے روبن جزیرے سے فرار ہوگےا اور اس ویران مقام پر اپنا گھر بنانے آئے تھے۔ جلد ہی انہوں نے علاقے میں رہائش پذیر غلاموں سے رابطہ قائم کیا ، انھیں بنیادی طور پر رات کے وقت ، اسلام کے مذہب کی تعلیم دی۔ جب وہ فوت ہوئے، انہیں اسی جگہ پر دفن کردیا گیا جہاں وہ اکثر نماز پڑھتے تھے۔ جو لوگ شیخ نورالمبیین کی قبر پر تشریف لاتے ہیں انہیں شہری زندگی کی سختیوں سے دورمراقبہ کے لئے ایک پرسکون بہترین جگہ میسر ہوتی ہے ۔