مخدوم محمود مستوار قلندر کاشیخ عبد الرحمن متورا ؒکے زیارت کا دورہ1969
میں شیخ عبد الرحمن کے موجودہ مزار کی تعمیر کی گئ، یہ مزار روبن جزیرے پر مسلمانوں کے لئے ایک مقدس زیارت گاہ ہے۔ وہ کیپ ٹاؤن کے پہلے اماموں میں سے ایک تھے ، سن 1740 کی دہائی کے وسط میں انہیں اس جزیرے پر جلاوطن کیا گیا۔ ان کا وصال آج سے لگ بھگ 243 سال پہلے 1754 میں ہوا۔مختلف پس منظر کے قیدی جزیرے سے نکلنے سے پہلے مزار پر خراج عقیدت پیش کرتے تھے۔جب جنوبی افریقہ اپنے تاریک ترین دور سے گزر رہا تھا تب نیلسن منڈیلا جسے رہنماء حضرت شیخ عبد الرحمن ؒ سے بہت متاثر تھے اور ان سے باطنی طور پر فیضیاب ہوئے۔شیخ متورا ؒ کی شخصیت جنوبی افریقہ کی تاریخ میں اسلام اور تصوف کی گہری جڑوں کی عکاسی کرتی ہے۔ روبین جزیرے کے موقع پر ہر مسلک کے لوگ مزار پر جاتے ہیں۔