لائیو دیکھیں !
سالانہ سہ روزہ عالمی روحانی ریاضت
30th October – 1st November 2023
کیا ہے
سالانہ سہ روزہ عالمی روحانی ریاضت
اگلے 3 روز(30 اکتوبر تا یکم نومبر 2023) سالانہ عالمی روحانی ریاضت کے موقع پر، روحانی پیشوا مخدوم محمود مستوار قلندر نماز عشاء کے بعد لائیو ہوں گے تاکہ مقامی اور بین الاقوامی طور پر شرکت کرنے والے طالبان معرفت پر تصوف کے اسرار و رموز آشکار کر سکیں ۔ خصوصی اذکار بشمول ختم خواجگان اور دیگرقادریہ قلندریہ سلسلے کے خاص اوراد اور اذکار کا بھی اہتمام کیا جائے گا ۔ دنیا بھر سے دوسرے طالبان حق (مریدین) جن میں خواتین و حضرات بھی شامل ہیں۔ بھی اس پروگرام کے بارے میں اپنے خیالات ، روحانیت کی راہ میں پیش آنے والے واقعات اور جذبات کا اظہار کرتے ہیں، خاص طور پر مخدوم محمود مستوار قلندرسے اپنی عقیدت و محبت کا خصوصی اظہار بیان اور عارفانہ کلام کی شکل میں کرنے کی روایت ان نشستوں کی کیفیت کو مزید دوبالا کر دیتی ہے اور یاران طریقت کے روحانی مسرت اور کیف میں اضافے کا سبب بنتی ہے ۔
طالبانِ معرفت ۔ سہ روزہ سحر و افطار
اس سہ روزہ روحانی اعتکاف کے موقع پر، روحانیت کے متلاشی طالبان حق تین دن روزہ کا اہتمام کرتے ہیں اور خلوت اختیار کر کے شب و روز مراقبے، عبادت، اذکار اور تفکر میں مشغول رہتے ہیں۔ اس تقریب میں انفرادی طالب علم کی صلاحیت کے مطابق، مخدوم محمود مستوار قلندر خاص طور پر مختلف قسم کے اذکار یا تو قرآنی آیات کی شکل میں یا اللہ کے پاک ناموں کو بطور وظیفہ یا تسبیح (ایک مخصوص تعداد اور طریقہ سے پڑھنا) تفویض کرتے ہیں۔
ذکرِ الٰہی
الغرض سہ روزہ روحانی ریاضت کے دوران طالبان حق دن بھرمختلف عبادات جیسے روزہ، نماز، اذکار، وظائف اورمراقبے کی شکل میں یاد الٰہی میں مصروف رہتے ہیں ۔
اور رات میں مخدوم محمود مستوار قلندر کی روزانہ رات کی مجلس میں شرکت کرتے ہیں تاکہ قلندر وقت کی صحبت سے فیضیاب ہو کر اپنے قلب و باطن کو نورالٰہی سے منورکر سکیں
فَاذۡکُرُوۡنِیۡ اَذۡکُرۡکُمۡ
پس مجھے یاد کرو میں تمہیں یاد کروں گا ۔ (البقرۃ : ۱۵۲)
- .November 21, 2021
28 واں سالانہ عرس پیر خاکی شاہ
28 واں سالانہ عرس پیر خاکی شاہ زیر صدارت مخدوم محمود مستوار قلندر مخدوم پور شریف مرید چ - .January 26, 2020
چھبیسواں (26) سالانہ عرس مبارک سید رسول شاہ خاکیؒ
چبیسواں (26) سالانہ عرس مبارک سید رسول شاہ خاکیؒ زیر سرپرستی مخدوم محمود مستوار قلندر درب - .January 6, 2019
پچسیواں عرس مبارک سید رسول شاہ خاکیؒ
دربار مخدوم پور شریف، چکوال میں مخدوم محمود مستوار قلندر کی زیر صدارت پچسیواں عرس مبارک - .January 5, 2019
چادر پوشی و غسل مبارک
عرس مبارک سید رسول شاہ خاکیؒ کے موقع پر مزارِ انور پر چادر پوشی اور غسل مبارک کی تصویری ج - .September 20, 2018
چادر پوشی مزار اقدس سید رسول شاہ خاکیؒ
حضرت سید رسول شاہ خاکیؒ کے مزار اقدس پر چادر پوشی بسلسلہ عرس مبارک حضرت امام حسینؑ کی تقر - .February 11, 2018
چوبیسواں عرس مبارک سید رسول شاہ خاکیؒ
مخدوم محمود مستوار قلندر کی زیر صدارت مخدوم پور شریف چکوال میں سید رسول شاہ خاکیؒ کا چوب