محبت مشن انٹرنیشنل

روحانی سلسلہ

Play Video

جانشینی کا اعلان اور محبت مشن کا قیام
مخدوم محمود مستوار قلندر جب دسویں جماعت کے طالب علم تھے جب حضرت سید رسول شاہ خاکیؒ نے دستارِ خلافت باندھتے ہوئے باقاعدہ رُشد و ہدایت کی ذمہ داریوں کی طرف متوجہ کیا10 محرم الحرام کی صبح عرس مبارک حضرت امام حسینؑ کے موقع پر بعد نمازِ فجر مخدوم پور شریف کی مسجد علیؑ میں نمازیوں کے سامنے دستارِ خلافت عطا فرمائی اور جانشینی کا اعلان فرمایا۔ اس کے بعد حضرت سید رسول شاہ خاکی ؒ نے اپنے وصال مبارک سے تقریباََ 3 ماہ قبل بھی اپنی حیات مبارکہ میں حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار ِ انور کے سبز رنگ کا غلاف منگوایا گھر تشریف لائے اپنی زوجہ محترمہ (امی حضور) کو یہ فرماتے ہوئے دیا کہ محمود الحسن شاہ صاحب کے لئے دستار ہے۔جہاں پرحضرت داتا صاحب گنج بخش ؒ کے ساتھ ان کے خصوصی روحانی تعلق کی علامت ہے وہاں ان کے روحانی فیوض و برکات کی طرف اشارہ بھی ہے۔ اپنی جانشینی کا اعلان اور مخدو م محمود مستوار قلندر کے لئے دعائے گنج بخش تھی کہ رب تعالیٰ جس عظیم مشن اور ذمہ داریوں کے لئے ان کا انتخاب فرمایا اُسے بطریق احسن پورا کر سکیں۔جب 3نومبر 1994کو حضرت سید رسول شاہ خاکیؒ کی مسند پر مخدوم محمود مستوار قلندر رونق افروز ہوئے مسند سنبھالتے ہی آپ کے سامنے دو اہم کام تھے جن کے بارے میں آپ خود فرمایا ہیں ”ایک یہ کہ والد بزگوار سید رسول شاہ خاکیؒ کے سلسلے کو سنبھالنا اور دوسرا اپنے سلسلے کا آغاز کرنا جو کہ سید ی غوث پاک کی جانب سے سونپا گیا تھا، اللہ اور رسول کریمﷺ کی مدد سے اور حضور غوث پاکؒ کی نظر کرم سے اور اپنے آباؤ اجداد کی دعا سے اس ناچیز نے سابقہ سلسلے کو سنبھالا اور اپنے سلسلے کا بھی آغاز کیا اور باقاعدہ محبت مشن انٹرنیشنل کا قیام عمل میں لایا گیا، جو کہ چند سالوں میں پھیل کر بین الاقوامی سطح پر پھیل چکا ہے۔