ناظمین
کسی بھی اجتماعیت کو فروغ دینے کیلئے اور اسے حالات کے مطابق تنظیمی ڈھانچے میں ڈھالنے کیلئے ایک ایسا لائحہ عمل مرتب کرنا پڑتا ہے کہ جو دور جدید کے مطابق عام ساتھیوں تک رسائی اور رابطے میں آسانی کرسکے۔ ہماری تنظیم غیر سیاسی ہے جو بلا رنگ و نسل اور مذہب اس دکھی انسانیت کے دکھ درد میں شریک ہو کر انہیں محبت الہیٰ ، محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور محبت اولیاء کی طرف مائل کر رہی ہے۔ہزاروں نوجوان مرد اور زن اس محبت مشن میں جوق در جوق شامل ہورہے ہیں۔ ان سب کو ایک پلیٹ فارم تک لانے کیلئے تنظیمی طور پر ایک ڈھانچہ تشکیل دیا گیا ہے۔ جس میں مرکزی ناظم کو نگران مقرر کرتے ہوئے اپنی تنظیمی سطح اور کاوش کے تحت پورے ملک میں ناظمین کا ایک ایسا نیٹ ورک قائم کیا ہے جوکہ اپنے اپنے علاقوں میں تنظیمی سطح پر پروگرام بذریعہ محافل ذکرالہیٰ و حمد و نعت ، روحانی دورہ جات، فلاحی معاملات اور دیگر علاقائی سطح کے رابطوں کے ذریعے مرکزیعنی مخدوم پورچکوال سے منسلک ہیں۔
دوسرے لنک میں آپ ان تمام ناظمین کا تعارف بمعہ علاقہ ملاحظہ کرسکتے ہیں۔