محبت مشن انٹرنیشنل

Bukhari Sharif

 

بِسْمِ اللّٰہ ِالرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمْ
صَلَّی اللّٰہُ عَلٰٰی حَبِیْبِہٖ ُمحَمَّدٍ وَّٓاٰ لِہٖ وََسَلَّم ْ
یہ حدیث قدسی بخاری شریف کی ہے جوقرآن مجید کے بعد سب سے مستند کتاب ہے ۔حدیث قدسی وہ فرمان خداوندی ہوتاہے جو حضور صلی اللہ علیہ وسلم اپنی زبان مبارک سے صحابہ ؓ کوبتاتے ہیں ۔ اس حدیث مبارکہ میں اللہ پاک فرماتا ہے کہ جب بندہ اللہ کا ذکر کثرت سے کرتاہے درود شریف کثرت سے پڑھتا ہے اور دیگر تمام نفلی عبادات کا اہتمام کرتا ہے۔ ہر لمحہ مالکِ حقیقی کی محبت میں محو ہو کر اُس کو یاد کرتا رہتا ہے ۔سب کام بھلائی کے کرتا ہے لوگوں کو اچھا درس دیتاہے ۔اُن کا تعلق رب سے جوڑنے کی خاطر دن رات کوشاں رہتا ہے۔گویا بندئہ خدا کاجب ہرعمل اللہ کے لئے ہوجاتاہے ۔تواُس وقت رب تعالی ٰفرماتاہے کہ میں اُس سے محبت کرنے لگتاہوں اورجب اللہ پاک محبت کرتاہے تواِس محبت میں اُس پر عطائوں کی بارش ہوتی ہے۔کہ ایسے بندوں کے وہ کان بن جاتاہے جن سے وہ سنتاہے۔
تصنیف: مخدوم محمود مستوار قلندر
کتاب: مکین دل