محبت مشن انٹرنیشنل

محفل لیلتہ القدر

دربار مخدوم پور شریف،چکوال میں 27 رمضان المبارک کی شب مخدوم محمود مستوار قلندر کی زیر صدارت لیلتہ القدر کی محفل انعقاد پزیر ہوئی، جس میں دنیا بھر سے ہزاروں کی تعداد میں طالبانِ حق نے آن لائن شرکت کی، اس موقعہ پر حضور پیر صاحب نے لیلتہ القدر کی اہمیت و فضائل پر روح پرور بیان فرمایا، محفل کے اختتام پر حضور پیر صاحب نے وبائی امراض سے نجات کے لئے ، مسلم امہ کی سلامتی، ملک و قوم کے لئے خصوصی دعا فرمائی